رن وے پر بارات اور اڑتے جہاز میں شادی

   

نئی دہلی: دولتمند افراد اپنے پسندیدہ ممالک اٹلی،امریکہ فرانس وغیرہ میں شادیوں کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ایک باپ نے ان سب سے ہٹ کر اپنی بیٹی کی شادی اڑتے جہاز میں کروائی یہ واقعہ دبئی کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان سے تعلق رکھنے والے تاجر دلیپ متحدہ عرب امارات میں تجارت سے وابستہ ہیں، وہ اپنی بیٹی ویدھی کی شادی عظیم الشان طریقہ سے کرنا چاہتے تھے۔ اس کے لیے انہوں نے پرائیویٹ جیٹکس بوئنگ 747 طیارہ حاصل کیا۔ دلہا ہردیش سائنہ دولہے کا لباس پہنے بینڈ، باجہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بارات کے ساتھ رن وے کے ذریعہ طیارے میں داخل ہوا۔ اس شادی میں 300 مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی۔ دلہا، دلہن سمیت تمام مہمان دبئی پرائیویٹ ٹرمینل سے عمان کے لیے طیارے میں روانہ ہوئے۔ طیارہ جب ہوا میں اڑ رہا تھا اس جوڑے کی شادی ہوئی۔ تین گھنٹوں کے سفر کے بعد مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانے کا انتظام کیا گیا اور شادی کی تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے پروجیکٹرس لگائے گئے تھے۔ شادی ہونے کے بعد اس طیارے نے عمان میں لینڈ کیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ دلیپ نے سال 1994 میں اپنی شادی بھی طیارے میں ہی کی تھی۔