روسی فوج کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کو تیار

   

بیجنگ : چین اور روس کے درمیان حالیہ بڑھتے ہوئے تعلقات کے درمیان چینی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ تزویراتی رابطے کو بڑھانے کیلئے روسی فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزارت کے ترجمان ٹان کافی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ملک روسی فوج کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، روس اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ بحری مشقوں سے تینوں ملکوں کے مشترکہ فوجی مشنز کی صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے۔
ان مشقوں نے تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو بھی مزید گہرا کیا ہے۔خیال رہے تینوں ملکوں نے خلیج عمان میں 15 سے 19 مارچ تک جاری رہنے والی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے 12 بحری جہازوں سمیت خصوصی دستے بھیجے تھے۔