روس نے کویڈ کے لئے ٹیکہ تیار کرلیاہے‘ پوٹن کی دختر پر تجربہ کیاگیا

,

   

ماسکو:ر وس کے صدر ولاد میر پوٹن نے منگل کے روز اعلان کیاکہ مذکورہ ملک میں کرونا کی ٹیکہ تیار کرلیاگیاہے اور اس کو استعمال کے لئے درج کرلیاگیا ہے اس کے علاوہ ان کی بیٹی پر اس کا تجربہ بھی کیاگیاہے۔

ایک سرکاری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہاکہ مذکورہ ویکسن جانچ کے دوران موثر ثابت ہوئی ہے‘ جس نے کرونا وائرس سے دیر پا استثیٰ پیش کیاہے۔

پوتن نے زوردے کر کہاکہ ٹیکہ کو ضروری جانچ سے گذارا گیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ان کی بیٹی کو ٹیکہ لگانے کے بعد بہتر محسوس ہوا ہے۔روسی انتظامیہ نے کہاکہ سب سے پہلے میڈیکل ورکرس‘ ٹیچرس اور دیگر خطرات کا سامنا کرنے والے گروپس کو ٹیکہ لگایاجائے گا۔

کرونا وائرس کا ٹیکہ راجسٹرارڈ کرانے والے دنیا کا سب سے پہلا ملک روس ہے۔

ملک اور بیرو ن ملک کئی سائنس دانوں کو شبہ ہے‘ تاہم تیسرے مرحلے کی جانچ سے قبل ٹیکہ کے اندراج پر سوال اٹھارہے ہیں جوعام طور پر مہینوں کا کام ہے اور اس میں ہزاروں لوگوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔