ماسکو : روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک فوجی کو گولی مار دی ہے جو فوجی اڈے سے فرار ہوگیا تھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اس روسی فوجی نے یوکرین جنگ سے فرار اختیار کرتے ہوئے اپنا یونٹ چھوڑ دیا تھا۔ٹیلی گرام پر موجود ایک بیان کے مطابق مغربی روس کے لیبٹسک خطے میں حکام نے کہا کہ دیمتری پیروو رضاکارانہ فوجی یونٹ سے بغیر اجازت لیے فرار ہوگیا تھا۔ اس کو ڈھونڈا گیا اور پھر ختم کردیا گیا۔ اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔