روس کی یوکرین پرپھر میزائلوں کی بارش

   

ماسکو : روس کی جانب سے رہ رہ کر یوکرین پر کی جا رہی میزائلوں کی بارش نے اسے تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔ جمعرات کی صبح ایک بار پھر روس نے یوکرین پر یکے بعد دیگرے کئی میزائلیں داغے جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ حملے کے بعد کیف کے کچھ حصوں میں بجلی کٹوتی کی گئی ہے جس سے ’بلیک آؤٹ‘ والی حالت پیدا ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوڈیسا کے بحر سیاہ والے علاقہ میں ایک اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ کیف کے میئر نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور مشکل حالات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔ روسی میزائلوں کے حملے کے بعد یوکرین میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ملک بھر میں ایئر الرٹ کے دوران بڑی تعداد میں بھیڑ نے راجدھانی کے میٹرو اسٹیشنوں میں پناہ لی۔