روس کے حملے ،تاحال 262 ایتھلیٹس ہلاک : یوکرین

   

کیف؍لندن: روس کے حملے کے بعد یوکرین میں 262 ایتھلیٹس مارے گئے اور 363 کھیل کے میدان تباہ ہوئے ہیں۔ میڈیاکے مطابق ہفتہ کو انٹرنیشنل فیڈریشن آف جمناسٹک سے ملاقات کے موقعے پر یوکرین کے وزیر کھیل نے کہا کہ روس کے کسی ایتھلیٹ کو اولمپکس یا دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سب اس جنگ کی حمایت کرتے ہیں اور اس جنگ کی حمایت میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے روسی اور بیلاروس کے ایتھلیٹس کی بتدریج بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی سفارش کی ہے۔