روپیہ 96.25 فی ڈالر ہوگیا

   

ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ آنے سے روپیہ بدھ کو نو پیسے ٹوٹ گیا اور کاروبار کے خاتمے پر ایک ڈالر 96.25 روپے کا بولا گیا۔گزشتہ کاروباری دن ہندوستانی کرنسی 48 پیسے گر کر 96.16 روپے فی ڈالر پر رہی تھی۔ روپے کی شروعات آج 13 پیسے کی برتری کے ساتھ 96.12 روپے فی ڈالر پر ہوئی۔ کچھ ہی دیر بعد یہ 96.05 روپے فی ڈالر تک مضبوط ہو گیا۔ حالانکہ اس کے بعد ڈالر کی مانگ آنے سے دوپہر بعد تک یہ 96.35 روپے فی ڈالر تک ٹوٹ گیا تھا۔