ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کو ڈینگو کی توثیق ‘ گھر پر آرام

   

حیدرآباد19فروری(سیاست نیوز) وزیر جنگلات کونڈا سریکھا کو ڈینگو کی توثیق کے بعد وہ اپنے گھر میں آرام کر رہی ہیں اور ڈاکٹرس ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسمبلی بجٹ اجلاس میں بخار اور اعضاء شکنی کی شکایت کے بعد کونڈا سریکھا روزمرہ سرگرمیوں سے دور ہوچکی تھیں لیکن 5 دن کے بعد بخار میں کمی نہ آنے پر مختلف معائنے کئے گئے اور انہیں ڈینگو کی توثیق ہوئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ڈاکٹرس نے انہیں آرام و علاج کی تکمیل تک مصروفیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے اور آئندہ تین یوم تک وہ اپنے گھر سے سرکاری امور کی نگرانی کریں گی۔ ڈاکٹرس نے ان کی صحت کے متعلق کہا کہ وہ صحتمند ہیں لیکن مسلسل بخار اور اعضاء شکنی سے انہیں کمزوری ہوچکی ہے اور آئندہ دو تین یوم میں کمزوری و نقاہت ختم ہو جائے گی۔ ریاستی وزیر کو ڈینگو کی توثیق کے ساتھ ہی دیگر وزراء نے ان کی صحت کے متعلق آگہی حاصل کرکے انہیں چند یوم آرام کا مشورہ دیا ۔3