ریاست میں مزید 10 لاکھ افراد کو آسرا پنشن کی منظوری

   

حیدرآباد ۔ 6 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے ملک کی ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی تقریب کے موقع پر مزید 10 لاکھ افراد کو پنشن وظیفہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج پرگتی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مزید 10 لاکھ افراد کو وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فی الحال ریاست میں 36 لاکھ افراد کو پنشن دیا جارہا ہے۔ آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی تقاریب کے موقع پر مزید 10 لاکھ نئے افراد کو وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ریاست میں آسرا پنشن حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ واضح رہیکہ 2018ء کے انتخابی منشور میں وظیفہ حاصل کرنے کی حد عمر گھٹا کر 57 سال کرنے کا چیف منسٹر نے وعدہ کیا تھا جس پر 15 اگست سے عمل آوری کی جائے گی۔