ریاست میں ہیلت ایمرجنسی نافذ کی جائے : سی پی آئی کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کے پیش نظرہیلت ایمرجنسی نافذ کردی جائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گچی باولی میں ٹمس دواخانہ کا آغاز کردیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یومیہ 2000 کے قریب نئے پازیٹیو کیس آر ہے ہیں جو تشویش کی بات ہے ۔ حکومت کو عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔