ریاست میں 37 سے زیادہ شیروں کی تعداد

   

امرآباد شیروں کی محفوظ ترین پناہ گاہ ، شیروں کی مردم شماری جاری
حیدرآباد ۔ 10اپریل ( سیاست نیوز) ریاست میں شیروں کی تعداد میں خاص اضافہ ہوا ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امرآباد اور کوال شیروں کی پناہ گاہوں میں 37 سے زیادہ شیر ہیں ۔ مرکزی حکومت ہر چار سال میں ایک مرتبہ شیروں کی مردم شماری کو جاری کرتا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو بنگلور میں شیروں کی تعداد کے اعداد و شمار کو جاری کیا ہے ۔ سال 2018 میں شیروں کی مردم شماری کو جاری کیا گیا تھا ۔ فہرست میں امرآباد کے شیروں کی پناہ گاہ میں صرف 7شیر تھے اب ان کی تعداد 23 تک پہنچ گئیہے ۔ کوال میں شیروں کی بناہ گاہ میں 14 شیر موجو د ہونے کی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے ۔ امرآباد شیروں کی پناہ گاہ اضلاع ناگر کرنول اور نلگنڈہ کے حدود میں واقع 2611.4 مربع کلومیرٹ پر پھیلا ہوا ہے ۔ کوال شیروں کی پناہ گاہ ضلع عادل آباد میں 1015 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔ ان میں سے امرآباد شیروں کی پناہ گاہ ایک محفوظ علاقہ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ جنگل کے تینوں طرف دریائے کرشنا کا تحفظ ہے ۔ قومی شاہراہ ہونے کے باوجود گاڑیوں کی آمد و رفت کو محدود گھنٹوں کے دوران ہی اجازت دی جاتی ہے جس سے جنگل کے جانور پُرامن زندگی گزارر ہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہیکہ یہاں کاشتکاری بھی کم ہوتی ہے ۔ ن