نئی دہلی : بلند مقصد کے لیے حوصلہ اور ہمت فراہم کی جائے اور ارادے‘ پختہ ‘ عزم مصمم ہوتو منزل خودبخود مل جاتی ہیں ‘سخت محنت ہمیشہ آپ کو اپنے مقصد کے قریب پہنچانے میں مدد دیتی ہے اور آپ اپنی مرضی سے کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں ریحانہ شاہجہان نے ایک دن میں 81 سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے مثال قائم کی۔یہ سفر اس وقت شروع ہوا جب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک نمبر کی کمی کی وجہ سے اپنی ایم کام پوزیشن سے محروم ہوگئیں تب وہ پریشان ہوگئیں۔ لیکن اس نے امید نہیں ہاری۔ سماجی کام میں ماسٹرز اور رہنمائی اور مشاورت کا ڈپلومہ دو پوسٹ گریجویٹ کورسز تھے جو 25 سالہ نوجوان خاتون نے آن لائن میں داخلہ لیا تھااس کے بعد وہ مینجمنٹ اسٹڈیز کے کامن داخلہ ٹسٹ کے لیے تیار ہونے لگی ریحانہ اپنی کلاس میں واحد ملیالی تھی جسے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم بی اے کی ڈگری کے لیے داخلہ ملا جب کہ اس نے CAT امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور اپنی پڑھائی کے ساتھ لگن کے نتیجے میں اس نے اب ایک ہی دن میں حاصل کیے گئے سب سے زیادہ آن لائن 81 سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہیریحانہ، جو کوٹائم ضلع کے ایلیکل کی متوطن ہیں ، دعوی کرتی ہے کہ اس کی بہن نہلا، جسے وہ پیار سے ’’اِٹھا‘‘ کے نام سے پکارتی ہیں، نے اسے متاثر کیا۔ لندن اسکول آف اکنامکس سے آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرز حاصل کرنے کے بعد، نہلا نے ایک منافع بخش پوزیشن حاصل کی اور ہمیشہ محنتی رہی۔ ریحانہ کا دعویٰ ہیکہ وہ ایک اوسط طالب علم کا لیبل ہٹائے جانے کیلئے پرعزم تھیں۔