ریوالٹ موٹر سائیکلس کی ڈیلیوری کا حیدرآباد میں آغاز

   

حیدرآباد :۔ ہندوستان کے نقل و حرکت کے شعبہ میں انقلابی دور آیا ہے ۔ درجہ بنانے والے پراڈکٹس کے علاوہ انہیں خریدنے کے لیے آپ کو راہ مل گئی ہے ۔ ریوالٹ انٹلی کارپ کی ڈیلیوریوں کا آج آغاز حیدرآباد میں آعاز عمل میں لایا گیا ۔ اس کی ریوالٹ موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ کی شروعات ہوگئی ہے ۔ بکنگ کی ترتیب کے لحاظ سے گاہکوں کو یہ بائیکس حوالے کی جائیں گی ۔ جوبلی ہلز میں ریوالٹ ہبس میں عمل درآمد جاری ہے ۔ راہل شرما ، بانی ریوالٹ انٹلی کارپ پرائیوٹ لمٹیڈ نے کہا کہ ملک گیر سطح پر الیکٹرک وہیکلس کا چلن عام ہورہا ہے ۔ اس سلسلہ میں حیدرآباد کا زبردست ردعمل دیکھا جارہا ہے ۔ بکنگ کے پہلے روز نقل پذیری کے طریقہ کی شہر میں بہت زیادہ ستائش کی گئی ۔۔