ریونت ریڈی کے 8ماہی حکمرانی پر 72فیصد عوام کا اظہار اطمینان

   

کسان قرض معافی ، ضمانتوں پر عمل سے عوام مطمئن ، ’ پلس آف پیپل ان تلنگانہ‘ سروے
حیدرآباد : 19 اگست ( سیاست نیوز) ریاست میں کانگریس حکومت اپنی تشکیل کے مختصر عرصہ کے دوران عوام میں اچھا تاثر پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ ایک سروے میں انکشاف ہوا ہیکہ ریاست تلنگانہ کے 72 فیصد عوام ریونت ریڈی کی حکمرانی سے خوش ہیں جس میں 55 فیصد عوام نے کہا کہ ریونت ریڈی کی حکمرانی غیر معمولی ہے ۔ 7فیصد عوام نے اپنی رائے میں بتایا کہ کاگنریس کی بہت اچھی حکمرانی ہے ۔ 10فیصد عوام نے اچھی حکمرانی ہونے کا تاثر دیا ہے ۔ ٹاملناڈو کی اگنی نیوز سرویس کیس روے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے ۔ یکم تا 10 اگست کے دوران ’ پلس آف پیپل ان تلنگانہ ‘ کے نام سے ایک سروے کیا گیا ۔ ریاست کے دیہی اور شہری علاقوں کے 10 ہزار لوگ ریونت ریڈی حکومت کی 8 ماہی کارکردگی پر رائے حاصل کی گئی جس میں 72فیصد عوام نے کانگریس حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ 8 فیصد عوام نے حکومت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ 20 فیصد عوام نے کانگریس حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ کسانوں کے قرض معافی ، خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت ، 200یونٹس تک مفت برقی سربراہی پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ دوسرے وعدوں پر بھی عوام کرنے کی توقع کا اظہار کیا ہے ۔ قرض معافی سے کسان خوش ہونے کا سروے میں پتہ چلا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے وعدے کے مطابق تمام ضمانتوں پر عمل کرنے کا 76 فیصد عوام نے اظہار کیا ہے ۔ 21 فیصد عوام ے کہا کہ حکومت وعدوں پر عمل آوری میں ناکام ہوگئی ہے ۔ شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے بجٹ میں بھاری رقم مختص کرنے پر عوام نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔2