ریڈ کراس کو غزہ میں باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی حالت پر ’بہت زیادہ تشویش‘

   

نیویارک: اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے والی ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے جمعہ کو کہا ہے کہ اسے غزہ میں قید بقیہ یرغمالیوں کی حالت پر بہت زیادہ تشویش ہے۔ریڈ کراس نے ایکس پر ایک بیان میں کہا، “رہائی کی تازہ ترین کارروائیاں یرغمالیوں تک آئی سی آر سی رسائی کی فوری ضرورت کو تقویت دیتی ہیں۔ ہم بدستور یرغمالیوں کے حالات کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔