زلزلے کی تنقیدی کوریج کرنے والے تین ٹی وی چینلز کو جرمانہ

   

انقرہ : ترکیہ کی ریڈیو اینڈ ٹیلیویڑن سپریم کونسل (آر ٹی یو کے) نے حالیہ زلزلے کے بعد حکومت پر تنقید پر مبنی کوریج کرنے پر تین ٹی وی چینلز کو جرمانہ کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق ہالک ٹی وی، ٹیلی 1 اور فاکس ٹی وی ترکیہ کو زلزلے کے بعد حکومت کی ریلیف کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تنقید کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔آر ٹی یو کے نے فاکس ٹی وی اور ہالک ٹی وی کو صحافیوں کی جانب سے حکومت کی ریلیف مہم کو سست کہنے پر ایک ماہ کی ایڈورٹائزنگ کا تین فیصد جرمانہ کیا۔ہالک ٹی وی کو مہینے کی ایڈورٹائزنگ کا پانچ فیصد جرمانہ کیا گیا اور ورکر پارٹی کے رکن اسمبلی احمد سک کی جانب سے تنقید پر پروگرامز کو پانچ مرتبہ بند کیا گیا۔ٹیلی 1 کو بھی صدر رجب طیب اردوغان اور ان کی سایست پر تنقید کرنے پر یہی جرمانے کیے گئے۔ان جرمانوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ ترکیہ کی حکومت کی جانب سے تنقید کرنے والوں کی آواز کو بند کرنے کی کوشش ہے۔ان تین ٹی وی چینلز کو رجب طیب اردوغان پر تنقید کے حوالے سے جانا جاتا ہے جبکہ ہالک ٹی وی کا جھکاؤ اپوزیشن جماعت رپبلکن پیپلز پارٹی کی طرف بتایا جاتا ہے۔