برسلز: کیڑوں مکوڑوں کا کھانے میں استعمال، جہاں گوشت کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے، وہیں ان کا استعمال ہمارے ماحول کو زہریلی گیسوں اور مختلف حیوانات کو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہونے سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔یورپی یونین نے آٹے کی سْنڈی کی طرح کے لاروے (میگٹ) اور جھینگر کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یورپ میں لاروا اور جھینگر لوگوں کو بطور خوراک فروخت کیے جانے والے کیڑوں کی تیسری اور چھوتھی قسم ہوں گے جبکہ ایسی مزید آٹھ درخواستیں منظوری کی منتظر ہیں۔خوراک کی پیدوار سے بھی ضرر رساں گیسوں کا اخراج ہوتا ہے اور یہ گیسیں ایک چوتھائی گلوبل وارمنگ کی ذمہ دار ہیں۔ مویشی میتھین گیس خارج کرتے ہیں، جو فضا میں کم مدت کیلئے رہتی ہے لیکن یہ ایک اہم گرین ہاؤس گیس ہے۔