سائبر آباد پولیس ٹیم پر بہار میں حملہ

   

حیدرآباد 14 اگست (سیاست نیوز) سائبر کرائم دھوکہ میں ملوث ٹولی کو گرفتار کرنے کی کوشش میں ملزمین نے سائبر آباد پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔ بتایا گیا کہ سائبر آباد ٹیم بہار پہنچ کر دھوکہ بازوں کو گرفتار کرنا چاہتی تھی کہ ٹولی کے سرغنہ نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس نے دھاوے میں 1.22 کروڑ روپے نقد رقم، 3 لکژری کارس اور موبائیل فونس ضبط کرلئے تھے اور مزید گرفتاریوں کے دوران ملزم نے حملہ کردیا۔ بعض افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر 11 اگست کو سائبر آباد منتقل کیا تھا جبکہ کلیدی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ب