سالانہ امر ناتھ یاترا شروع

   

سرینگر: سالانہ امرناتھ جی یاترا دو برسوں کے وقفے کے بعد جمعرات کی صبح پہلگام میں واقع ننون بیس کیمپ سے قریب پونے تین ہزار یاتریوں کے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہونے کے ساتھ شروع ہوگئی۔ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ پیوش سنگلا نے 2 ہزار7 سو 50 یاتریوں پر مشتمل پہلے جتھے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقع پر موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ 43 دنوں پر محیط اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یاتری اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں اور وہ اچھے طریقے سے پوتر گھپا کا درشن کر سکیں۔یاتریوں میں بھی کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور وہ ‘ہر ہر مہا دیو’ کے نعروں کی گونج میں اپنے منزل کی طرف روانہ ہوئے ۔