سال2014کی حلف برداری تقریب میں دیدی نے شرکت نہیں کی تھی مگر اس مرتبہ کریں گی

,

   

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے منگل کے روز اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز منعقد ہونے والی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شریک ہونگے کیونکہ یہ معاملہ’’دستوری اہمیت“ کا ہے۔

بنرجی جس کا شمار مودی او ربی جے پی کے سخت گیر ناقدین میں ہوتا نے کہاکہ انہیں مدعو کیاگیاہے اور فیصلے لینے سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کے کئی چیف منسٹروں سے ان کی اس ضمن میں بات چیت ہوئی او ریہ تاثر دینے کی کوشش کی یہ مشترکہ فیصلہ ہے

۔ممتا نے کہاکہ ”وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت کا ایک دعوت نامہ آج مجھے ملا“۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ ”اس کے بعد میں نے کچھ لوگو ں سے بات کی۔

اور اس کے علاوہ مختلف چیف منسٹر س سے بھی بات کی۔ اس کے بعد یہ جشن کے موقع پر ایک عام دعوت نامہ ہے اور ہم شرکت کی کوشش کریں گے۔

اور دوسری بات یہ دستوری اہمیت کا سوال بھی ہے اور اسی وجہہ سے ہم چیف منسٹراس میں شرکت کو احترام سمجھتے ہیں“۔

سال2014بنرجی نے مودی کی حلف برداری تقریب سے کنارہ کشی کرلی تھی‘ او راپنے بجائے قریبی لفٹنٹ امت مترا او رمکل رائے کو روانہ کیاتھا (بعدازاں دونوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی)۔

ممتا کی پہلی ملاقات وزیراعظم نریندر مودی سے مارچ2015میں ہوئی ہوتی جبکہ دس ماہ گذرگئے تھے مودی کو وزیراعظم بنے۔

اس کے بعد متعدد مرتبہ دونوں کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ 23مئی کو نتائج برآمد ہونے کے بعد ریاست مغربی بنگال میں جس طرح کی کشیدگی کا ماحول اور بی جے پی تیزی کے ساتھ اپنے پیرپھیلا رہی ہے اس پر روک لگانے کے لئے ممتا بنرجی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیاہے