سداسیوپیٹ میں سی ایم ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

   

سدا سیو پیٹ ۔4 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی چنتا پربھا کر کی کیمپ آفس پر سدا سیو پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے 26 افراد اور سدا سیو پیٹ بلدیہ سے تعلق رکھنے والے 18 افراد میں گیارہ لاکھ ساٹھ ہزار پانچ سو کے چیکس کی تقسیم رکن اسمبلی چنتا پربھاکر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چنتا پربھاکر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انھیں جو موقع دیا ہیں اس کے لیے وہ ہمیشہ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہمیشہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انھونے عوام سے کہا کہ اگر کسی کو بھی خانگی دواخانے میں علاج ہوا ہو تو وہ راست مجھ سے رابطہ کرتے ہوئے سی ایم ریلیف فنڈ کے ذریعے مدد حاصل کرے۔ اس موقع پر اراکین بلدیہ محمد نصیرالدین ، سید کلیم پٹیل ، وجے ، سومو شکھر کے علاوہ چنتاگوپال ، ملانا و دیگر موجود تھے۔