نئی دہلی: پلوامہ حملے میں متنازعہ بیان کے بعد تنقیدوں کا نشانہ بن رہے ہیں پنجاب حکومت کے و زیر نوجوت سنگھ سدھو کو ان کی پارٹی کانگریس کے ہی سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے انہیں گالیاں مل رہی ہیں وہ اپنے دوست کو سمجھائیں ۔
ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ سے عمران خان سے کہا کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے اصل سرغنوں حافظ سعید او رمسعود اظہر کوہندوستان کے حوالہ کردے ۔ انہوں نے سدھو سے کہا کہ سدھو جی اپنے دوست عمران بھائی کو سمجھائیں ۔ ٹیلی ویزن کے کامیڈی شو ’’ دی کپل شرما ‘‘ شو سے بھی انہیں ہٹا دیا گیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مودی بھکت مجھے اس پر ٹرول کریں گے لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے کرکٹ کھلاڑی کے طور پر پسند ہیں لیکن وہ مسلم سخت گیروں او رآئی ایس آئی حمایت یافتہ گروپوں کی حمایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے اپنے سیاسی اختلافات کو بھلا کر ایک ساتھ آگے آنا چاہئے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں پھر سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنا چاہئے ۔
I know Modi Bhakts are going to Troll me for this but I don't CARE. Imran Khan a Cricketer who I admire, can't take on these Muslim Fundamentalists and ISI sponsored Terrorist Groups I can't believe.
— Digvijaya Singh (@digvijaya_28) February 19, 2019
Come on Hon Prime Minister of Pakistan show Guts and hand over Hafiz Sayeed and Masood Azhar the Self Confessed perpetrators of Terror, to India. You would not only bail out Pakistan out of Financial Crisis and also be the Front Runner for Nobel Peace Prize.
— Digvijaya Singh (@digvijaya_28) February 19, 2019
Navjot Singh Sidhu ji apne Dost Imran Bhai ko samjhaiye.
— Digvijaya Singh (@digvijaya_28) February 19, 2019