حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ریاستی حکومت نے ایل بی نگر کے رکن اسمبلی دیوی ریڈی سدھیر ریڈی کو موسیٰ ندی فرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین کی حیثیت سے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سدھیر ریڈی کے تقرر سے متعلق فائل پر دستخط کر دئیے ہیں ۔ ایل بی نگر ایم ایل اے کابینی رینک کے ساتھ اس عہدہ پر 3 سال کے لیے برقرار رہیں گے ۔۔