حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تروپتی ضلع میں ریڈ سینڈرس اسپیشل (آر ایس ایس ) کی خصوصی عدالت نیں سیشاچلم کے جنگلات سے لال صندل کی غیر قانونی نقل و حمل سے متعلق ایک معاملے میں لال صندل کے اسمگلر کو قصور وار قرار دینے کے بعد پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 6 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نرسمہا مورتی نے ریڈ سینڈرس اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس کے ذریعے درج ایک کیس میں یہ سزا سنائی ۔ آر ایس اے ایس ٹی ایف حکام نے بتایا کہ یہ مقدمہ 2017 کا ہے ۔ آر راما راجن ساکن تمل ناڈو کے اس ملزم کو سیشاچلم کے جنگلاتی علاقہ میں لال صندل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا ۔ عدالت کے حکم کے بعد مجرم کو نیلور کے سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔۔ ش m/b/