سرکاری تقررات کیلئے 8 سال میں اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا:ملوبھٹی

   

حیدرآباد27فروری(یواین آئی) تلنگانہ سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے سرکاری ملازمتوں کا اعلامیہ جاری کرنے کامطالبہ کیا اور ان بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں مہاپدیاترا کاآغاز کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ گذشتہ 8 برسوں میںحکومت نے اب تک گروپ ون تقرری کیلئے اعلامیہ جاری نہیں کیا ۔انہوں نے مدھیرا اسمبلی حلقہ میں مہاپدیاترا کا آغاز کیا۔مُدی گنڈا منڈل کے ایڑاولی سے اس مہاپدیاترا کا آغاز ہوا۔قبل ازیں انہوں نے مندر میں پوجا کی۔ان کی مہاپدیاتر پر عوام کا بہتر ردعمل سامنے آیا۔جگہ جگہ مقامی عوام نے ان کا استقبال کیا ۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کو فیس بازادائیگی کی اسکیم کے بقایہ جات بھی حکومت نے ادا نہیں کئے ۔