سے مشاورت،ورنگل اور ہنمکنڈہ کے ارکان اسمبلی کی شرکت
حیدرآباد 4 اگست (سیاست نیوز) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے ورنگل، جنگاؤں اور ہنمکنڈہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے سرکاری سطح پر عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا، ارکان اسمبلی کڈیم سری ہری، ای راجیشور ریڈی، این راجندر ریڈی، آر پرکاش ریڈی، کے آر ناگراجو اور محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ جنگاؤں میڈیکل کالج، نرسم پیٹ میڈیکل کالج اور کاکتیہ میڈیکل کالج میں بہتر علاج کی سہولتوں اور انفراسٹرکچر خدمات میں اضافہ سے عوامی نمائندوں کو واقف کرایا گیا۔ ورنگل سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل کے تعمیری کاموں کی عاجلانہ تکمیل کا فیصلہ کیا گیا۔ عوامی نمائندوں نے سرکاری دواخانوں میں عصری آلات کی تنصیب اور ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کی نمائندگی کی۔ دامودر راج نرسمہا نے کہاکہ سرکاری دواخانوں میں بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت نے خصوصی فنڈس مختص کئے ہیں۔ وزیر صحت نے منوگوڑ کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے بھونگیر اور سوریہ پیٹ اضلاع میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے منو گوڑ اسمبلی حلقہ کے تحت ہاسپٹلس اور پرائمری ہیلت سنٹرس کی ضرورتوں سے وزیر صحت کو واقف کرایا۔ دامودر راج نرسمہا نے تیقن دیا کہ جلد ہی سرکاری سطح پر بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا نوٹ لیتے ہوئے عمل آوری کا منصوبہ تیار کریں۔V/1/a/b