سرینگر: جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے آج سرینگر کے عازمین حج کے ہوائی کرایوں میں تفاوت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ مالی بوجھ قرار دیا ہے ۔فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے تمام سفری مقامات کیلئے یکساں قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کو مداخلت کرنے پر زور دیا۔گذشتہ کچھ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں حج درخواستوں میں زبردست کمی دیکھی جا رہی ہے اس سال الاٹ کی گئی 7900 نشستوں کے مقابلے میں صرف 4100 درخواستیں موصول ہوئیں۔ آخری لاٹ میں جموں و کشمیر سے صرف 3600 لوگوں نے اس سال کے حج کیلئے رقم ادا کی ہے ۔سرینگر سے جدہ ؍ مدینہ کا ہوائی کرایہ 1,66,811 روپئے مقرر کیا گیا ہے جو دہلی سے 92,054 روپئے اور ممبئی سے 83,109 روپئے سے کافی زیادہ ہے ۔
میر واعظ کی کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد
سرینگر: میر واعظ کشمیر عمر فاروق نے ہیرتھ کے مقدس موقع پر کشمیری پنڈت برادری سے وبستہ لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے عقیدت مندوں سے محبت اور بقائے باہمی کے بندھن کی بحالی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی۔