حیدرآباد۔فیڈریشن برائے تلگو گرجاگھروں کی جانب سے سینٹ میری کے باسیلیکا میں کل شام چھ بجے ایک بین مذہبی اجتماع منعقد کیاگیا۔
کچھ روز قبل سری لنکا میں پیش ائے دہشت گرد حملے کی مذمت میں یہ اجتماع منعقد کیاگیا تھا‘ تاکہ انسانیت کے نام امن کے پیغام کو عام کیاجاسکے۔
کیتھولک گرجاگھر کی جانب سے منعقدہ اس بین مذہبی اجتماع کی نگرانی بشپ نے‘ اور سینٹ میری باسیلیاسا سے سینٹ ویسلی چرچ جوکلاک ٹاؤرسکندر آباد کے قریب ہے والک کا بھی اہتمام کیاگیا تھا
جس میں حیدرآباد کی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر انتھونی راج تھوما نے اپنے دعائیہ کلمات سے اس کا آغاز کیا جبکہ مرز ا یاور بیگ نے اتحاد کے ذریعہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے پر زوردیا۔
انہوں نے سری لنکا میں پیش ائے دہشت گردانہ حملے کی سختی کے ساتھ مذمت کی۔
سابق کمشنر اور مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور اے کے خان نے بھی دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کی۔اس پروگرام میں شہر کی اور نامور شخصیتوں نے بھی حصہ لیا۔ عوام کی کثیرتعداد بھی شامل ہوئی