سعودیہ میں ایرانی سفارتخانہ کا افتتاح

   

رہان : ایران سعودی عرب تعلقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایران نے آج سعودی عرب میں 7 سال بعد دوبارہ سفارتخانہ کھول دیا۔ ایرانی سفارتخانہ کا دوبارہ افتتاح مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے عمل میں آیا ۔ نامزد سفیر علی رضا عنایتی نے سفارتخانہ کا چارج سنبھالا۔ سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور میں کویت میں سفیر رہنے کے بعد عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کے عہدہ پر فائز ہیں۔ واضح رہے کہ چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے۔