ریاض 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مغربی ذریعے نے ایران کے خلاف صیہونیوں کو اکسانے کی غرض سے سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کی خبر دی ہے۔میڈل ایسٹ آئی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ، صیہونیوں کو اکسانے کی کوششوں کے تحت تل ابیب کا دورہ کرنے والے ہیں۔برطانیہ کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ، اپنے دورہ تل ابیب میں اسرائیلی حکام کے علاوہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔اس ذریعے کے مطابق سعودی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ نے برطانیہ کو ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے کی ترغیب دلائی تھی۔ اس سلسلے میں سعودی وزیر خارجہ نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کو لندن کے دورے پر بھی بھیجا تھا مگر برطانیہ نے ایران کے خلاف فوجی حملہ کرنے سے منع کر دیا۔