سعودی عربیہ۔ ریت کے طوفان نے مملکت کے کئی حصوں کو کیا متاثر

,

   

ریاض۔مملکت سعودی عربیہ کے کئی حصوں بشمول المرسد‘ الجاف‘ ریاض‘ قاسم‘ ہیل اور مشرقی حصوں مکہ اور مدینہ میں بھاری پیمانے پر ریت کے طوفان کا سامنا کیاہے۔جیسے ہی ریت کا طوفان سڑکوں پر جمع گیا‘ انتظامیہ نے ایک موسمی انتباہ جاری کیاہے

https://www.youtube.com/watch?v=poVmzHqei5I

سعودی عربیہ کی وزرات نے انتظامیہ کو ہدایتیں جاریں کیں
درایں اثناء سعودی عربیہ سعودی عربیہ کی وزرات میونسپلٹی اور ہاوزنگ مجید العقیل نے سکریٹریٹ اور میونسپل ڈیویثرنوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ علاقے میں صفائی کاکام کریں جو ریت کے طوفان کی وجہہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

ریت صاف کرنے والی مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ میونسپل انتظامیہ نے صفائی کے کام انجام دئے ہیں۔

تنفسی امراض کا شکار اصحاب سے وزیر نے گھر وں سے باہر نہ جانے کا بھی مشورہ دیا اور کارڈرائیورس کوبھی مشورہ دیاکہ وہ سڑکوں سے گذرتے وقت بل بورڈس‘ برقی کھنبوں‘ لائٹ کے کھنبوں کے پاس سے گذرتے وقت احتیاط برتیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ موجودہ ریت کے طوفان کے دوران مذکورہ حکومت غیر سرکاری شعبوں کے ساتھ ملکر لوگوں کو فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات اٹھارہے ہیں۔