سعودی فلم فیسٹول میں اداکار سلمان خان کی شرکت

ریاض 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے 24 مارچ کو سودی فلم فیسٹول کے دوران اپنا پرفارمنس پیش کیا اور یہاں بالی ووڈ کا جلوہ دکھایا ۔ 53 سالہ سلمان خان نے اسٹارس کے ساتھ ایک شام کے سشن میں حصہ لیا جس کی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئی تھیں۔ اس سشن کے دوران سلمان خان نے فلموں میں اداکار اور پروڈیوسر کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کے تعلق سے تفصیلی اظہار خیال کیا ۔ چند دن قبل سلمان خان نے ایک ویڈیو پیام پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے چھ روزہ سعودی فلم فیسٹول میں پہلی مرتبہ شرکت کا اعلان کیا تھا ۔ سلمان خان نے حالیہ عرصہ میں ٹائیگر زندہ ہے اور سلطان جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی تھی ۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیام میں کہا تھا کہ ’’ ہیلو سعودی عرب ۔ السلام علیکم ۔ ملتے ہیں آپ سے 24 مارچ کو عشرہ میں ۔ انشاء اللہ ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT