سلمان خان کیریر میں پہلی بار سورج برجاٹیہ کی فلم میں نگیٹیو کردار میں

   

بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر سورج برجاٹیہ کی فلم میں دکھائی دیں گے۔ بلاک بسٹر فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کی تاریخ بنانے کے 25 سال بعد سلمان اور سورج پھر سے ایک ساتھ آنے کے لئے تیار ہے اور امید ہے کہ جوڑی پھر سے ایک نئی تاریخ لکھے گی۔ سلمان خان اور سورج برجاٹیہ نے سال 2015 میں پریم رتن دھن پایو جیسی ہٹ فلم دی تھی لیکن یہ اس سطح کی نہیں تھی جیسی اس جوڑی سے امید کی جاتی ہے۔ سلمان چاہتے ہیں کہ سورج اب ایک دمدار فلم لے کر آئے۔ خبروں کے مطابق برجاٹیہ سے جڑے ایک ذرائع نے کہا کہ سورج برجاٹیہ اور سلمان خان لگاتار ربط میں رہے ہیں۔ سلمان نے سورج کے ساتھ چار بلاک بسٹر کی ہے جس میں انہوں نے ایک فرمابردار بیٹے، بھائی، پریم کا کردار نبھایا ہے اب دونوں کے لئے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ خبروں کے مطابق سلمان اس بار سورج برجاٹیہ کی فلم میں نگیٹیو کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سلمان خان نگیٹیو کردار کبھی بھی بڑے پردے پر نہیں نبھانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے فائنس کے درمیان پسندیدہ ہیرو ہیں لیکن سورج جی کے لئے اگر وہ مان جاتے ہیں تو سلمان پہلی بار شائقین کے سامنے نگیٹیو کردار نبھا سکتے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے پورے فلمی کیریر میں ابھی تک نگیٹیو کردار نہیں نبھایا ہے فلم کک میں بھلے ہی وہ چور کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے تھے لیکن فلم میں دکھایا گیا تھا کہ سلمان خان لوگوں کی مدد کے لئے چوری کرتے ہیں۔ سلمان خان ان دنوں پربھودیوا کی جانب سے ڈائرکٹ دبنگ 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ سوناکشی سنہا، سائی منجریکر کے ساتھ نظر آئیں گے۔