نیویارک : سمندری طوفان ہیر لڈ طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کے ساتھ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 50 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 7 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ علاقوں میں آج سارا دن موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے، بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔