چینائی ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ سنجے بانگر نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم میں آئی پی ایل2021 کے بیٹنگ مشیرکی حیثیت سے شامل ہوگئے ہیں۔بانگرکا آر سی بی میں شامل ہونا ٹیم کی بیٹنگ کے لئے اچھی علامت ہے کیوںکہ ٹیم میں ان کی سطح کے کئی کوچ موجود ہیں اور ان کی آمد ٹیم کو مضبوط کرے گی۔ فی الحال نیوزی لینڈ کے کرکٹ کوچ مائک ہیسن آرسی بی اور آسٹریلیائی کرکٹ کوچ سائمن کیٹچ کے ہیڈ کوچ کے طور پر ہیڈ آف کرکٹ آپریشنز کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔