سنگا ریڈی ۔ پاپی ریڈی ڈسٹرکٹ جج متحدہ ضلع نے سنگاریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر متحدہ ضلع میدک میں 11 ستمبر کو نیشنل لوک عدالت منعقد کرتے ہوئے زیر التوا مقدمات کی یکسوئی کی جائے گی اس خصوص میں متحدہ ضلع کے تمام مجسٹریٹ عدالت میں لوک عدالت کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو مقدمات کے دوران آسانی سے فیصلے ہو سکے لوک عدالت میں جائیداد کے مقدمات اراضی حادثات چیک کے بانس ہونے پر مقدمات ٹیلی فون ریکوری الیکٹریسٹی ریکوری مقدمات کو لوک عدالت میں شامل کیا جائے گا انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ لوک عدالت میں اپنے مقدمات کو پیش کرتے ہوئے جلد حل کروائیں پاپی ریڈی ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ کہ گزشتہ میں لوک عدالت کے دوران زیر التوا مقدمات کی یکسوئی میں ریاستی سطح پر متحدہ ضلع دوسرے نمبر پر رہا لوک عدالت میں شامل ہونے والے افراد کوویڈ19 کی وجہ سے تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں عوام لوک عدالت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مقدمات کو پیش کرے تاکہ جلد یکسوئی عمل میں آسکے