٭ اترپردیش شیعہ سنٹرل وقف بورڈ نے کہا کہ اگر سنی وقف بورڈ ایودھیا فیصلہ میں سپریم کورٹ کے 5 ایکر اراضی دینے کی پیشکش کو مسترد کرتا ہے تو وہ حکومت سے اس کیلئے درخواست کریگا۔ شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے صدرنشین وسیم رضوی نے کہا کہ وہ ہاسپٹل قائم کرنے کیلئے اس اراضی کا استعمال کرینگے۔ سنی وقف بورڈ نے ایودھیا میں متبادل جگہ پر مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکر اراضی دینے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔سنی وقف بورڈ نے اپنے 26 نومبر کے اجلاس میں نظرثانی درخواست داخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اراضی سے متعلق فیصلہ ابھی باقی ہے۔