سوشیل میڈیا تصویر چیالنج وزیر اعظم مودی نے کیا قبول‘ ٹوئٹ ہوا وائیرل

,

   

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر ایک صارف کے منفرد چیالنج پر جعہ کے روز ردعمل پیش کیا اور شہر کے نام کے ساتھ تصویر کے حقیقی ذرائع کی وضاحت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے وائیرل چیالنج کے متعلق ٹوئٹ کیاہے۔ ٹوئٹر پر دنیا کے مشہور ترین قائدین میں سے ایک ہیں‘ جس کے 6.48کروڑ فالورس ہیں‘ وہ اکثر ہر دن کے صارفین اور ہینڈل کے ٹوئٹس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے حیران کردیتے ہیں۔

جمعہ کے روز ایک ٹوئٹر اکاونٹ جس کو لاسٹ ٹیمپلس نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک گھٹ سے متصل مندر دیکھائی دے رہا ہے۔ گنگا آرتھی ہورہی ہے۔

کیپشن میں مذکورہ ٹوئٹر صارف نے تاریخی مصنف مارک ٹووئن کا حوالہ دیا”تاریخ سے قدیم‘ روایت سے قدیم‘ ثقافت سے قدیم۔ مارک ٹوئن نے بھارت کی قدیم ثقافت پر یہ کہاتھا۔ آپ اس شہر کی شناخت کرسکتے ہیں؟“

وزیر اعظم مودی نے اس ٹوئٹر صارف پر دلچسپ ردعمل دیا”یقینا میں کرسکتاہوں؟چند سالوں قبل میں تصویر شیئر کی گئی تھی۔

یہ کاشی رتنیشوار مہادیو مندر ہے۔ یہ مندر پورے آب وتاب کے ساتھ ہے“۔اسی وقت میں وزیراعظم نریندر مودی نے 4نومبر2017کا وہ ٹوئٹ بھی شیر کیا۔

اس تناظر میں سوشیل میڈیا چیالنج کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے نہ صرف شہر کا نام دیاہے۔ انہوں نے تصویر کا ذریعہ بھی دیاہے۔