سونبھدرا قتل عام مہلوکین کے ورثہ سے پرینکا گاندھی کریں گی آج ملاقات

,

   

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈر منگل کے روز سونبھدرا میں اومبھا گاؤں جائیں گی تاکہ 17جولائی کے روز اراضی تنازعہ معاملے میں پیش ائے فائرینگ واقعہ کے مہلوکین کے ورثہ سے ملاقات کرسکیں۔

واراناسی۔سونبھدرا ضلع کے کانگریس یونٹ نے پرینکا کے دورے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس کی جانکاری ضلع کے ایک سینئر ایڈمنسٹرٹیو افیسر نے دی ہے۔

منگل کے روز پرینکا گاؤں پہنچنے والی ہیں۔

فائیرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے گاؤں کے تمام دس لوگوں کے گھروں کو پرینکا جائیں گی۔ وہ ایک سے دیڑھ گھنٹہ کا وقت گاؤں میں گذاریں گی۔

جولائی19کے روز کانگریس کی جنرل سکریٹری کو گاؤں جانے کا موقع نہیں دیاگیاتھا۔انہیں مرزا پور ضلع کے نارائن پور میں روک لیاگیاتھا اور چونار فورٹ منتقل کردیاگیا‘ جہاں انہوں نے اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا بھی منظم کیاتھا۔

جولائی 20کے روز وہ چونار فورٹ میں مہلوکین کے رشتہ داروں سے ملاقات کی تھی۔ پھر پرینکا نے کہاتھا ”وہ مستقبل قریب میں گاؤں جائیں گیں“۔ انہوں نے اعلان کیاتھا کہ مرنے والے فی خاندان کو کانگریس پارٹی دس لاکھ روپئے کی امداد فراہم کرے گی۔

جولائی 27کے روز کانگریس پارٹی کا ایک وفد گاؤں پہنچااور مہلوکین کے ورثہ کو فی کس دس لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔

جولائی17کے روزاومبھا میں ایک اراضی تنازعہ معاملے میں پیش ائے فائیرنگ کے دوران دس لوگوں کی موت اور 21لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔

بی جے پی نے کہاکہ امبھا پر کانگریس سستی سیاست کررہی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر چندرا موہن نے کہاکہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو چاہئے کہ وہ کانگریس کے دوران حکومت پر پیش ائے اراضی دھاندلیوں کے معاملے میں معافی مانگے۔

اگر انہیں حقیقت میں عوامی بھلائی کا احساس ہے تو وہ کانگریس کے دور میں ہوئی اراضی دھاندلیوں کے لئے معاملے میں شرمندگی کا اظہار کریں اور معافی مانگیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کاکام کررہی ہے