سوپریہ سولے ”میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہتی ہوں کہ وہ اپنی بہنوں کی بات سنیں اور سی اے اے کو برخواست کریں“۔ ویڈیو

,

   

خواتین مخالف سی اے اے‘ این آرسی کی جانب سے ممبئی سنٹرل کے وائی ایم سی میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نیشنلسٹ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور شر د پوار کی بیٹی سوپریہ سولے نے کہاکہ ”مجھے تعجب ہے این آر سی کو لے کر وزیراعظم نریندر مودی اور ہوم منسٹر امیت کے بیانات میں تضاد ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم ریڈیوسے من کی بات کرتے ہیں تو میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ وہ اس مرتبہ من کی بات میں سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف احتجاج کررہی ان کی بہنوں کی بات کریں۔

سوپریہ سولے نے مزیدکہاکہ سی اے اے‘ این آرسی صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس کی زد میں قبائیلی‘ چرواہے‘ دیہاتی لوگ ائیں گے جن کی پیدائش گھروں میں ہوئی ہے اور ان کے پاس اپنی پیدائش کا صداقت نامہ موجود نہیں ہے۔

مکمل تقریر پر مشتمل یہ ویڈیوضرور دیکھیں

YouTube video