سوڈان میں مظاہرے، 8 افراد کی موت کی تحقیقات

   

خرطوم:سوڈان کی ریاست کسلا میں مظاہرے کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی پرتشدد جھڑپ میں مارے گئے 8 افراد کے معاملے میں حکومت نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات اور حکومت کے ترجمان فیصل محمد صلح نے یہ اطلاع دی۔ حالانکہ اس واقعہ کے سلسلے میں کسلا کے گورنر صلح عمار کو پہلے ہی برطرف کیا جا چکا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی جانب سے جولائی میں 18 شہریوں کو بنائے گئے گورنر کی فہرست میں صلح عمار کا نام بھی شامل تھا۔ عمار کو گورنر مقرر کیے جانے کے خلاف منگل کے روز تمام۔ ہندواوا اور دیگر قبائلیوں نے مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد عمار کے حامی بھی سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ فریقین کے مابین پرتشدد مظاہرے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 29 افراد زخمی ہو گئے۔