سویڈن اور فن لینڈ کی مستقل رکنیت کا ناٹوبے صبری سے منتظر

   

میونخ : ناٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن اور فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو سے ملاقات کی جنہوں نے اتحاد میں رکنیت کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔اسٹولٹن برگ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر جرمنی میں دونوں رہنماؤں سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکیہ کے دورہ کے بعد سویڈش اور فن لینڈ کے رہنماؤں سے خوش آئندملاقات ہوئی ہے۔