اسٹاک ہوم : سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے لیے فنڈ جمع کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔سویڈش ریڈیو ایس آر کی خبر کے مطابق 40 سال کے ایک شخص کو دہشت گردی کی مالی معاونت، بھتہ خوری کی کوشش اور مسلح حملے کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔سٹاک ہوم ڈسٹرکٹ کورٹ نے ملزم کو دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے لیے رقم جمع کرنے اور فائرنگ کرنے کی دہمکیاں کے الزام میں گرفتار کیا۔