سچن تنڈولکر کا ریہانہ کے ٹوئٹ پر ردعمل’ہندوستانیوں وک ہندوستان کے لئے فیصلہ کرنا چاہئے‘۔

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ ستارے‘ مرکزی وزراء اور دیگر کی جانب سے ایم ای اے کے بین الاقوامی اداکارہ جس نے کسانوں کی حمایت میں اپنی آواز اٹھائی تھے پر جاری کردہ بیان کی حمایت کرنے والے بالی ووڈ ستاروں‘ مرکزی وزراء اور دیگر کے فہرست اپنے تازہ ٹوئٹ کے ساتھ سچن تنڈولکر کا بھی نام شامل ہوگیاہے۔

ہندوستان مخالف پروپگنڈہ اور ہندوستان ایک ساتھ ہیش ٹیگ کے ساتھ تنڈولکر نے ٹوئٹ کیاکہ”ہندوستان کی سالمیت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے۔ خارجی طاقتیں تماشہ دیکھنے والے ہوسکتے ہیں حصہ دار نہیں۔

ہندوستان اور ہندوستانی جانتے ہیں ہندوستان کا فیصلہ ہندوستان کوکرنا ہے۔ چلوایک ساتھ مل کر قوم باقی رہیں گے“۔

درایں اثناء ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے بھی اس بات پر زوردیاہے کہ یہ داخلی معاملہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعہ حل کرلیاجائے گا۔

ریہانہ کے ٹوئٹ کے فوری بعد متعدد اہم عالمی شخصیات اور جہدکار جیسے جئے سین‘ امانڈی کرینی‘ لیلی سنگھ‘ اور گریٹا تھونبرگ کسانو ں کی حمایت میں آگے ائے ہیں۔

کئی دیگر اہم شخصیات جیسے پرینکا چوپڑا‘ سونم کپور‘ دلجیت دوسانحہ‘ نے پہلے ہی کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔

دوسری جانب کنگانا راناوت جس نے زراعی قوانین کی حمایت کی ہے نے ریہانہ کو”بے وقوف“ قراردیا اور کہاکہ احتجاج کررہے لوگ کسان نہیں ہے بلکہ”دہشت گرد ہیں جو ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں“