’سچ کی جیت‘، نوبیل انعام یافتہ ماریہ ریسا ٹیکس چوری کے الزامات سے بری

   

منیلا : فلپائن کی نوبیل انعام یافتہ صحافی ماریہ ریسا اور ان کی آن لائن میڈیا کمپنی ’ریپلر‘ کو ٹیکس چوری کے چاروں الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ماریہ ریسا جنہوں نے 2021 میں روسی صحافی دمتری موراتوف کے ساتھ نوبیل انعام جیتا تھا، کو اب بھی تین فوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔ماریہ ریسا نے چہارشنبہ کو منیلا کے کمرہ عدالت کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’آج حقائق اور سچ کی جیت ہوئی ہے۔عدالت نے حکومتی الزامات پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اور ریپلر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 2015 کے بانڈ کی فروخت میں ٹیکس سے بچایا۔ریسا نے کہا کہ ’یہ الزامات سیاسی تھے۔ ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ ریپلر ٹیکس چور نہیں ہے۔‘59 سالہ ماریہ ریسا کو کئی ایسے مقدمات کا سامنا ہے جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ (مقدمات) سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے پر تنقید اور ان کی منشیات کی جنگ کی وجہ سے دائر کیے گئے تھے۔ریسا اور مراتوف کو ’آزادی اظہار کے تحفظ‘ کی کوششوں کے اعتراف میں 2021 کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔