جھانسی۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے انتباہ دیا ہے کہ سڑکوں پر کسی بھی مذہبی پروگرام کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے تمام تقاریبمذہبی مقامات کے احاطوں کے اندرپیش آنے چاہئے۔
مذکورہ چیف منسٹر جو اتوار کے روز بوندیلکھنڈ کے دورے پر تھے نے للت پور میں ایک پولیس اسٹیشن کے اندر ایک لڑکی کے ساتھ پیش ائے عصمت ریزی کے واقعہ کی سخت الفاظوں میں مذمت بھی کی ہے۔انہوں نے ضلع مجسٹریٹ اور سپریڈنٹ آف پولیس کو خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”ہماری حکومت عوامی فلاحی کاموں اور ترقی کے ذریعہ عوام کی خدمات کے لئے کاربند ہے۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہے“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مافیا کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
یوگی ادتیہ ناتھ نے عہدیداروں او رملازمین کو اس بات کی بھی ہدایت دی ہے کہ وہ وقت پر دفتر پہنچیں اور ہر روزصبح10بجے سے 11بجے تک ’جن سنوائی‘ کا انعقاد عمل میں لائیں۔
انہوں نے کہاکہ ”صنعت کاروں‘ ادویوگ بندھو‘ بینکوں سے مہینے میں ایک مرتبہ بات چیت کی جانی چاہئے تاکہ مذکورہ علاقوں میں ملازمت کی تشکیل کے امکانات کا جائزہ لیاجاسکے۔ تمام زیر التوا کام جو للت پور میں فار ما پارک سے متعلق ہیں جلد از جلد پورے کرلئے جائیں گے“۔
انہوں نے مزیادکہاکہ اروگیا میلس ہر روز رکھا جائے گا وہیں ارگانک اور قدرتی زراعت کو بوندیلکھنڈ میں فروغ دیاجائے۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر نے جھانسی میڈیکل کالج کے اسپتال بلاک میں زیر تعلیم 500بیڈ کے تعمیرات کا بھی مشاہدہ کیاہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے بانینا میں ایک زیر تعلیم واٹر ٹریڈمنٹ پلانٹ کا بھی معائنہ کیا‘جہاں پرجھانسی میئر رام تیرتھ سنگھال نے انہیں جانکاری دی کہ اس پراجکٹ کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہے۔