سکریٹریٹ میں بیک وقت 172 سیکشن آفیسرس کے تبادلے

   

محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے چیف سکریٹری شانتی کماری کے احکامات
حیدرآباد 31جنوری (سیاست نیوز) سکریٹریٹ میں واقع سرکاری محکمہ جات کے سیکشن آفیسرس کے بڑے پیمانہ پر تبادلے عمل میں آئے ہیں۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے سیکشن آفیسرس کے تبادلے اور پوسٹنگ سے متعلق جی او آر ٹی 236 جاری کیا۔ کانگریس اقتدار میں پہلی مرتبہ اس بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ سرکاری محکمہ جات کے 172 سیکشن آفیسرس کا پہلی مرتبہ تبادلہ عمل میں آیا ہے۔ بتایا گیا کہ محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے یہ فیصلہ کیا گیا کیونکہ سیکشن آفیسرس طویل عرصہ سے ایک ہی محکمہ میں برسرکار تھے۔ حالیہ دنوں میں سکریٹریٹ ملازمین کی کارکردگی سے متعلق حکومت کو کئی شکایت ملیں۔ جن محکمہ جات کے سیکشن آفیسرس کے تبادلے عمل میں آئے ہیں ، ان میں زراعت ، بی سی ویلفیر ، اینرجی ، جی اے ڈی ، ہائیر ایجوکیشن میڈیکل اینڈ ہیلتھ ، ہوم ، اریگیشن ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ، بلدی نظم و نسق ، پلاننگ، پنچایت راج ، ریونیو ، ایس سی ڈیولپمنٹ ، اسکول ایجوکیشن ، عمارات و شوارع ، یوتھ اڈوانسمنٹ ، بہبودی خواتین و اطفال اور انفارمیشن ٹکنالوجی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکریٹریٹ میں دیگر عہدیدار کے جلد تبادلے ہونگے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی ہدایت پر چیف سکریٹری شانتی کماری نے محکمہ جات کی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی۔1