سکریٹریٹ کے احاطہ میں مسجد، مندر اور چرچ تعمیر ہوگا

   

ٹوئٹر پر کے ٹی آر کا پرشانت یادو کو جواب
حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز)وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے نئے سکریٹریٹ کے احاطہ میں مندرکی تعمیر کے بارے میں ٹوئٹر پر جواب دیا۔ ٹوئٹر پر پرشانت یادو نامی شخص نے کے ٹی آر سے سوال کیا کہ ’’ سکریٹریٹ کی مندر کا کیا ہوا، کے ٹی آر اَنا ‘‘ ۔ اس کے جواب میں کے ٹی آر نے لکھا کہ ’’ مندر بھی بنے گا، مسجد بھی بنے گا اور چرچ بھی بنے گا۔ آپ بے فکر رہیئے۔‘‘ کے ٹی آر نے مزید لکھا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ حکومت تمام مذاہب کا یکساں طور پر احترام کرتی ہے اور ہم مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی ایسی سیاست میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں پہلے سے موجود مساجد اور مندر کے علاوہ چرچ کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ مساجد کے تعمیری کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جس کا حال ہی میں وزیر داخلہ محمود علی نے معائنہ کیا تھا۔ اسی پس منظر میں پرشانت یادو نے مندر کی تعمیر سے متعلق ٹوئٹر پر کے ٹی آر سے سوال کیا۔ ر