سگریٹ نوشی پر جاپانی افسر نے اب تک جرمانے میں 11000 ڈالر ضائع کردیئے

   

اوساکا: جاپانی سول افسر نے کل 14 برس میں لگ بھگ 4512 مرتبہ سگریٹ نوشی کرکے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اس مد میں 11 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کیا جو پاکستانی روپوں میں 31 لاکھ روپے کی خطیر رقم بنتی ہے۔جاپان میں دفاتر میں سگریٹ نوشی کے قوانین بہت سخت ہے لیکن ڈائریکٹر درجے کے ایک سرکاری افسر نے ہزاروں مرتبہ اس کی خلاف ورزی کی اور خوشی خوشی جرمانہ بھی ادا کیا۔ یہ رقم اس کی تنخواہ سے منہا کی گئی جو اب 31 لاکھ روپے یعنی 11 ہزار ڈالر بنتی ہے۔