اسی سال فبروری میں قومی درالحکومت دہلی میں ہولناک فرقہ وارانہ فسادات رونما ہوئے تھے جس میں بھاری پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
لوگوں کے دوکانات‘مکانات‘ کاروبار لوٹ لئے گئے۔ان فسادات میں 53لوگ ہلاک ہوئے او رسینکڑوں لوگ بری طرح زخمی ہوئے تھے۔
سیاست اور فیض عام ٹرسٹ کی مدد سے دہلی میں اپنے کاروبار سے محروم متاثر تاجر محمد جاوید الدین نے اپنے کام کا دوبارہ آغازکردیاہے۔
سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ اپنے امدادی کاموں کے لئے دنیابھر میں مقبول ہے۔
سیاست ناظرین اورقارعین کی فراخدلی اور فیض عام ٹرسٹ کے عطیہ دہندگان کی مالی اعانت سے محمد جاوید الدین نے اپنا یہ کام شروع کیاہے اور انہوں نے تمام مدد کرنے والوں کاشکریہ ادا کیاہے۔
پیش ہے سیاست ڈاٹ کی یہ ویڈیوپیشکش